اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت بھی اپنی 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت بھی اپنی 3سالہ کارکردگی عوام کےسامنےپیش کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت بھی اپنی 3سالہ کارکردگی عوام کےسامنےپیش کرے گی، اس ضمن وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے آج اجلاس طلب کرلیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کےہرشہراوردیہات کی یکساں ترقی ہماراویژن ہے، مالی امور میں شفافیت ،انتظامی امورمیں میرٹ ہمارا نصب العین ہے، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہےہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہرشہری کو صحت، تعلیم کےیکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ہر وہ کام کررہےہیں جس کابراہ ر است فائدہ عوام کوپہنچے، نمائشی منصوبوں کی بجائےعملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ترقی محض کاغذوں میں تھی،اب ترقی زمین پرنظربھی آتی ہے، تنقید برائے تنقید کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، الزامات کی سیاست کبھی کی ہےنہ کریں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ منفی سیاست کاجواب عوام کی خدمت سےدیاہےاوردیتےرہیں گے، حکومت نئی نسلوں کوپرامن،روشن اورخوشحال پاکستان دےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں