لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سانحہ مری کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا اور کہا مالی امداد کسی زندگی کا مداوا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا ، لواحقین اور زخمیوں کیلئے 3 کروڑ 35 لاکھ مالی امداد کا اعلان کیا گیا۔
عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا مالی امداد کسی زندگی کامداوانہیں، غمزدہ خاندانوں کےدکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کوایک کروڑ 76 لاکھ مالی امداد دی جائے گی، انکوائری کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی7 روزمیں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ کوتاہی یاغفلت کےذمہ داروں کےخلاف ایکشن ہوگا، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے پلاننگ کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔