تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پنجاب حکومت کا فنکاروں کے لیے شاندار اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے فنکاروں کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈ سمیت سپورٹ فنڈز قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے گلوکار شوکت علی کو 2 لاکھ روپے امداد کا چیک پیش دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاونِ خصوصی برائے اطلاعات گلوگار شوکت علی سے ملاقات کرنے کے لیے اُن کے گھر پر پہنچیں اور صوبائی حکومت کی جانب سے دیا جانے والا چیک انہیں پیش کیا۔

اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے آرٹسٹوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈ اور سپورٹ فنڈز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر فن کے عظیم اثاثوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شوکت علی کی فیملی سے ملنے اور انہیں حکومت پنجاب کی جانب سے دو لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کرنے آئی ہوں۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’شوکت علی نے ملی نغموں کو دنیا میں روشناس کرایا، آئی ایس پی آر سے بھی انہیں ہر طرح کی معاونت اور تعاون فراہم کیا جارہا ہے، گلوکار کی فیملی نے ستارہ امتیاز دینے کی اپیل کی جس پر ہم وفاق کو درخواست ارسال کریں گے‘۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کرونا سے متاثر ہونے والے 16 فنکاروں کو سپورٹ ریلیف کے تحت فنڈ دیا، جس کے تحت انہیں ہر ماہ پانچ ہزار روپے وظیفہ دیا جارہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ’حقدارکوحق لوٹانا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے‘۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ماضی میں دہشت گردی کی وجہ سے ہماری تھیٹرز اور سینیما ویران ہوئے اور اب کرونا نے رہی سہی کسر پوری کردی جس کی وجہ سے فنکاروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت  اور وزیراعلیٰ پنجاب کو فنکاروں کی تکلیف کا احساس ہے جس کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، کرونا کی وجہ سے اصلی اداکار گھروں تک محدود ہوگئے جبکہ سیاسی اداکاروں نے تھیٹر لگا کر فنکارانہ صلاحیتیں دکھانے والوں سے مواقع چھین کر اداکاروں کا کام بھی اپنے ذمے لے لیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ’حکومت قانون کےمرہم سےسیاسی اداکاروں کاعلاج کرے گی جبکہ پچھلے ادوار میں اداکاروں کے لیے حکومت کوئی درد نہیں رکھتی تھی اور نہ اُن کی تکالیف کو محسوس کیا جاتا تھا‘۔

Comments

- Advertisement -