لاہور: پنجاب حکومت نےایل ڈی اے کے بعد ایک اور اتھارٹی کی منظوری دے دی ، اتھارٹی کی منظوری کے بعد اب لاہور کے پوش علاقوں میں کام ہوسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور کو بہتر کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایل ڈی اے کے بعد ایک اور اتھارٹی کی منظوری دے دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سنٹرل بزنس ڈیولپمنٹ اتھارٹی کےچیئرمین ہوں گے۔
اتھارٹی کی منظوری کے بعد اب لاہور کے پوش علاقوں میں کام ہوسکے گا، سول سروس کیساتھ آرمڈفورسزکاریٹائرڈ،حاضرسروس افسران کی تعیناتی ہوسکے گی جبکہ لاہورسینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ہر طرح کے ترقیاتی کام کا اختیار ہوگا۔
اتھارٹی لینڈ رولز کے معاملات پر مکمل طور خودمختار ہوگی ، اتھارٹی پانی اورسیوریج کےچارجزکےمعاملات قوانین کے تحت کرے گی جبکہ اتھارٹی کےپاس زمین کی خریداری،فروخت کے مکمل اختیارات ہوں گے۔
لاہور:زمین کے منظور شدہ پلان میں تبدیلی پر اتھارٹی جرمانے کرے گی اور سینٹرل لاہورمیں بلندو بالاعمارتوں کی تعمیرپراب نئی اتھارٹی منظوری دے گی۔