لاہور : پنجاب حکومت نے 888 افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے ، ان افراد میں قبضہ مافیا،بدمعاش اورمختلف گینگز شامل ہیں، بد معاش اور قبضہ مافیا کے زیراستعمال غیر قانونی اسلحہ موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرتے ہوئے 888افرادکے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے ، ان افرادمیں قبضہ مافیا،بدمعاش اورمختلف گینگز شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ وفاقی حکومت کوبھی بھجوادی گئی، بدمعاش،قبضہ مافیا کےزیراستعمال غیرقانونی اسلحہ موجود ہونے کا انکشاف ہواتھا، قانون نافذ کرنیوالےاداروں کیجانب سےرپورٹ پنجاب حکومت کوارسال کی گئی تھی۔
وزیرقانون پنجاب نے پولیس کو بدمعاشوں اور قبضہ مافیاسےمتعلق بڑاٹاسک دےدیا، صوبے بھرمیں قبضہ مافیا،بدمعاشوں کی گرفتاریوں کیلئے3ہفتوں کاٹاسک دیا گیا ہے۔
یاد ریے سی سی پی او لاہور غلام ڈوگرکی ہدایت پربدمعاشوں اور غنڈوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی عدالت کے باہر سے بھاری اسلحہ سمیت 13ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضہ کے کلاشنکوف، پسٹلز، گولیاں بھی برآمد ہوئیں ، گرفتار ملزمان میں اشفاق، عثمان، آصف، زوار، وسیم شامل ہیں ، ملزمان کیخلاف تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
غلام محمود ڈوگر نے کہا تھا اسلحہ لہرانے اور اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں، لاہور میں رہنا ہے تو شہریوں کی طرح رہا جائے، بدمعاشوں، غنڈوں
اور قبضہ گروپوں کے لئے واضح پیغام ہے۔