اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

اب اجرت کیش نہیں ملے گی، نیا نظام متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ جنگلات میں اجرت کی ادائیگی کا نیا نظام نافذ کر دیا۔

صوبائی حکومت نے 100 سالہ پرانا نقدی نظام ختم کرتے ہوئے جدید برانچ لیس بینکاری نظام کا آغاز کیا ہے جس میں جنگلات میں کام کرنیوالوں کو اب اجرت براہ راست موبائل اکاؤنٹ میں ملےگی۔

مزدوروں کی تصدیق بائیومیٹرک اور ایس ایم ایس کے ذریعےکی جائےگی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ شفافیت ہماری حکومت کا مشن ہے اور ہر ادائیگی میں انصاف یقینی بنائیں گے، نقدی نظام میں بدعنوانی، تاخیر اور کٹوتی اب ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔

محکمہ جنگلات اور پنجاب بینک کے اشتراک سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم

محکمہ جنگلات کا نیا نظام عالمی معیار کی گڈگورننس اور مالی شفافیت کی علامت قرار دیا گیا ہے۔ یہ نظام مزدوروں کا اعتماد بحال کرے گا اور مالی تحفظ فراہم کرے گا۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات نے ٹیکنالوجی اور شفافیت کی نئی مثال قائم کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں