تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

پنجاب میں متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل

لاہور: پنجاب حکومت میں متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کردیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب میں صوبائی وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق بشارت راجہ سے پبلک پراسیکیوشن کی وزارت واپس لے کر پارلیمانی امور اور محکمہ تحفظ ماحولیات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر قانون خرم ورک سے پارلیمانی امور اور یاسمین راشد سے پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کی وزارت واپس لے لی گئی ہے، یاسمین راشد کی جگہ اختر ملک کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی وزارت دی گئی ہے جبکہ یاسمین راشد کو اسپیشلائزڈ ہیلتھ اور میڈیکل ایجوکیشن کی وزرات سونپی گئی ہے۔

راجہ یاسر ہمایوں سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ واپس لے کر وزیراعلی کے معاون خصوصی ارسلان خالد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ دیا گیا ہے جب کہ بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی پبلک پراسیکیوشن کے امور دیکھیں گے۔

Comments

- Advertisement -