لاہور : پنجاب حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کیلئے اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ، بورڈ5 دن کےاندراپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی کابینہ کےفیصلے کی روشنی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور ان کی واپسی کے بارے میں رائے کیلئے اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
حسان خاور کا کہنا تھا کہ سینئرپروفیسرزپرمشتمل9رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈتشکیل دیاگیا، بورڈ5 دن کےاندراپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت پنجاب نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور ان کی واپسی کے بارے میں رائے دینے کیلئے سینئر پروفیسروں پر مشتمل 9 رکنی سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ یہ بورڈ 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ pic.twitter.com/IEGCfuWUGR
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) January 14, 2022
یاد رہے وفاق نے پنجاب حکومت سےنوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے مانگی تھی ، اس سلسلے میں اٹارنی جنرل آفس نے وفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا۔
جس میں کہا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں جمع ہونیوالی رپورٹس پر متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے ، ماہرین کی رائے ملنے پر نوازشریف کی واپسی کا آئندہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔