لاہور : پنجاب حکومت نے لاک ڈاون میں 7 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب لاک ڈان میں توسیع کا باضابطہ اعلان پیر کے روز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاک ڈاون میں 7 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا، جس کے بعد پنجاب میں لاک ڈاون 21 اپریل تک جاری رہے گا، کوروناکا پھیلاؤروکنے کیلئےلاک ڈاون میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کورونا کا پھیلاو روکنے کےلیےپنجاب میں مرحلہ وار لاک ڈاون بڑھایا جائے گا تاہم لاک ڈاون کے دوران مزید صنعتیں کھولنےکی تجویز زیر غور ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب لاک ڈان میں توسیع کا باضابطہ اعلان پیر کے روز کریں گے۔
یاد رہے گذشتہ روز اے آروائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ لوگوں کی حفاظت کے لیے لاک ڈاؤن کیاگیا،کوشش تھی وبا لوگوں میں زیادہ نہ پھیلے تاکہ ہم سنبھال سکیں، 14 اپریل تک لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی فیصلہ ضرور لیا جائےگا،صورت حال کو دیکھ کر آہستہ آہستہ چیزیں کھولنے کا سلسلہ شروع کریں گے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن ختم کیا جائےگا تو ایس اوپیز بھی جاری کیے جائیں گے،جن علاقوں میں کیسز آرہے ہیں وہان احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں۔
خیال رہے پنجاب میں کورونامریضوں کی مجموعی تعداد2ہزار336ہے، متاثرین میں 701زائرین،733تبلیغی جماعت کےافرادشامل ہیں جبکہ 80 قیدی اور 822دیگر افراد بھی کورونا سے متاثر ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کاپھیلاؤروکنےکیلئےہرممکن اقدام اٹھارہےہیں، اسپتالوں کوہرطرح کےآلات مہیاکیےجارہےہیں، گھروں میں رہ کرکوروناکےخلاف جنگ میں ہماراساتھ دیں۔