اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

محمد نواز شریف داستان حیات نامی کتاب سرکاری اور تعلیمی اداروں کی لائبرریوں میں رکھنے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : محمد نواز شریف داستان حیات نامی کتاب کو پنجاب کی سرکاری اور تعلیمی اداروں کی لائبرریوں میں رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے وزیر اعظم نواز شریف کی داستان حیات پر مبنی کتاب صوبے کی تمام پبلک لائبریرز میں رکھنے کے تحریری احکامات جاری کر دئیے ، پنجاب لائبریریز ونگ کی جانب سے ڈی جی پبلک لائبریریز، ڈی جی پبلک انسٹرکشن کالجز، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایس ای پنجاب کو خط لکھا گیا ہے۔

جس میں ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ محمد نواز شریف داستان حیات نامی کتاب کو پنجاب کی سرکاری اور تعلیمی اداروں کی لائیبریریز میں رکھا جائے۔ اس ضمن میں اداروں کے سربراہان کو کہا گیا ہے کہ وہ دستیاب فنڈز سے میاں محمد نواز شریف پر لکھی گئی کتاب کی خریدیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے سیکرٹری پنجاب آرکائیو اینڈ لائبریریز احمد رضا سرور نے کہا کہ اس کتاب کی ایک کاپی مصنف نے لائبریریز میں رکھنے کے لئے بھیجی تھی اور محکمہ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ایسی کتابوں کو لائبریریز میں رکھنے کی اجازت دے ،جن میں نفرت آمیز یا دیگر غیر ضروری مواد شامل نہ ہو۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی زندگی پر مبنی کتاب کے مصنف طارق احمد خان ہیں، جنہوں نے میاں محمد نواز شریف”داستان حیات "تحریر کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں