بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کارکنوں پر درج 25 مئی کے مقدمات خارج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں پر درج مقدمات خارج کردیے۔

وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 14 مقدمات پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر درج کیے گئے تھے، پولیس کو ثبوت مل گئے ہیں تمام پرچے جھوٹے اور سیاسی بنیادوں پر درج کیے گئے، جس کے بعد ان مقدمات کو خارج کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25 مئی واقعہ میں ملوث افسران کیخلاف انکوائریاں لازمی مکمل کی جائیں گی، وزیراعلی اور کابینہ کی پالیسی ہے کہ جو افسران بھی ملوث ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

وزیرداخلہ پنجاب نے کہا کہ شہبازگل پر تشدد کے ثبوت پہلے دن سے ہمارے پاس موجود تھے، عدالت کے طلب کرنے پر ہی تشدد کے ثبوت پیش کیے۔

کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو رسپانس ہم نہیں عوام دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں