جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حکومتِ پنجاب نے سالانہ بجٹ 25-2024 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ 25-2024 پیش کیا جبکہ اس دوران حزب اختلاف کے اراکین نے بجٹ کی مخالفت کرتے ہوئے اس کی کاپیاں پھاڑ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی طرف اچھال دیں۔

صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ 1 سے 16 گریڈ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کر رہے ہیں جبکہ 17 سے 21 گریڈ تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں 20 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ کم سے کم 37 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن ترقی کرتا پنجاب نہیں دیکھ سکتی، پنجاب کی اپوزیشن 5 سال شور کرتی رہے گی اور ہم مثالی صوبہ بنا کر دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج پنجاب میں پرویز الٰہی چور یا کرپٹ بزدار نہیں، آج مریم نواز پنجاب کی دن رات خدمت کر رہی ہیں۔

بعدازاں صوبائی اسمبلی کا اجلاس آئندہ جمعرات صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

گزشتہ روز وفاقی حکومت نے مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2004-25 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک کی تنخواہوں میں20 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشنز میں 15 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ کم از کم ماہانہ اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار کرنے کر دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود سرکاری ملازمین کی مشکلات کا احساس کیا مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی، پاکستان کو ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے اصلاحات سےکم شرح نمو کے چکر سے باہر نکالا جا سکےگا، معیشت کو حکومت کی بجائے مارکیٹ بنیاد پر چلنے والی بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں