ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر تاحکم ثانی پابندی لگا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میں تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر تاحکم ثانی پابندی لگادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی میں مزید توسیع کردی گئی، ذرائع نے بتایا کہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی۔

پنجاب حکومت نے پابندی میں توسیع کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا، ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں پر بھی ہوگا۔

اس سے قبل 4 سے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی، بعد ازاں 18 اکتوبرکو اڈیالہ میں ملاقاتوں پرپابندی میں مزید 2 روز کی توسیع کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں : حکومت نے اڈیالہ میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں 2 روز کی توسیع کر دی

ذرائع کا کہنا تھا کہ پابندی کا اطلاق خصوصی درخواست پر ہونے والی ملاقاتوں پر نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کے 5 افراد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات خصوصی درخواست پر ہو رہی ہے اور حکومت پہلے ہی وفد کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں