لاہور : پنجاب کے مزید 3 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جس کے تحت ہر قسم کے جلسے جلوس اور ریلیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بہاولپور ، فیصل آباد اور میانوالی کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دفعہ 144 نافذ کردی، محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
دفعہ 144 کا نفاذ 2سے 3اکتوبر تک ہوگا ، تینوں شہروں میں ہر قسم کے جلسے جلوس اور ریلیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔
پی ٹی آئی نے 2 اکتوبر کو میانوالی ،فیصل آباد،بہاولپورمیں احتجاج کی کال دے رکھی ہے ، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اوراملاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔
اس سے قبل حکومت پنجاب نے میانوالی میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی تھی، پابندی کا اطلاق منگل یکم اکتوبرسے7اکتوبرتک ہو گا۔
ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ، میانوالی میں رینجرز کی2کمپنیاں یکم سے3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی۔
امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اوراملاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی، پابندی کا اطلاق میانوالی میں دہشت گردی کےخطرات کے پیش نظر کیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کردی۔