ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

حکومت نے کس انجیکشن کے دوبارہ استعمال کی اجازت دے دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے اویسٹین انجیکشن کے استعمال کی دوبارہ اجازت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ اسپتالوں سے اویسٹین انجیکشن کو سرنجز میں بھر کر باہر بھیجنے پر پابندی ہوگی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شوگر کے مریضوں کی بینائی بچانے کے لیے انجیکشن استعمال کی دوبارہ اجازت دی گئی جبکہ انجیکشن کے استعمال کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

اویسٹین انجیکشن صرف رجسٹرڈ فارمیسیز پر فروخت ہوسکے گا، انجیکشن سرکاری اسپتالوں، رجسٹرڈ ماہر امراض چشم کو مجاز ڈسٹری بیوٹرز سپلائی کرسکیں گے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انجیکشن کو سرنج میں بھرنے کے لیے آپریشن تھیٹر جیسی جگہ کا ہونا ضروری ہوگا۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ اسپتال اویسٹین انجیکشن خرید سکیں گے، اویسٹین انجیکشن لگانے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اویسٹین انجیکشن سے 70 سے زائد مریض بینائی سے محروم ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں