لاہور : پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث 50ارب روپے کا اکنامک پیکج تیارکر لیا ہے، جس کے تحت 50لاکھ افراد کو ماہانہ 3ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے ، امداداحساس پروگرام سےدی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کا معاملے معاملے پر پنجاب حکومت نے50ارب روپے کا اکنامک پیکج تیارکر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب نے 50لاکھ افراد کو ماہانہ 3ہزار روپے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ماہانہ امداداحساس پروگرام سےدی جائے گی ، متعلقہ ضلعی افسران فہرست تیارکرکےنقدرقم پہنچائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ماہانہ لیبرسوشل سیکیورٹی،ای او بی آئی فیس2ماہ کیلئےمعاف کرنے اور ڈسٹرکٹ مارکیٹ کمیٹیوں کےٹیکس 2 ماہ کے لئے معاف کر نے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب کےسرکاری اسکولز کی فیسوں میں50فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب میں قرضوں کی ادائیگیوں کو مؤخر کرتے ہوئے گریس پیریڈ دینے اور ملز،بڑےاداروں کے2ماہ کےبلز کوایک سال کےبلزمیں تقسیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں : کروناوائرس: پنجاب حکومت کا صوبے میں 14 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان
پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سہولتوں کی فراہمی کیلئے12ارب مختص کردیئے ہیں، اس رقم سے ادویات کی خریداری، ماسک، وینٹی لیٹرزودیگر ضروری اشیاکی خریداری کی جائے گی، اکنامک پیکج کی منظوری آج پنجاب کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔
یاد رہے گذشتہ روز کروناوائرس کے پیش نظر سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی صوبے میں 14 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا ، جس پر عملدرآمد کا آغاز آج سے ہوگا۔
پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران دواؤں اور اشیائے خورونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔