اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کورونا کا پھیلاؤ، مخیر حضرات کی جانب راشن اور امدادی سامان کی تقسیم پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے حطرے کے پیش نظر مخیر حضرات کی طرف سے راشن اور امدادی سامان کی تقسیم پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کی مطابق کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے مخیر حضرات کی طرف سے راشن اور امدادی سامان کی تقسیم پر پابندی عائد کر دی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

صوبائی حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق مخیر حضرات پی ڈی ایم اے کے ذریعے راشن تقسیم کرسکیں گے ، انفرادی سطح پر راشن کی تقسیم کے لیے ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پابندی راشن کی تقسیم کے دوران ہجوم اکٹھا ہونے کے پیش نظر عائد کی گئی، کسی بھی جگہ ہجوم اکٹھا ہونے سے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات انتہائی زیادہ ہیں۔

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے غریب و مستحق خاندانوں کے لیے امدادی رقم میں اضافے کی منظوری دی تھی ، امدادی رقم میں فی کس 8 ہزار روپے اضافہ کیا گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اب 25 لاکھ غریب و مستحق خاندانوں کو امداد کی رقم 4ہزار سے بڑھا کر12ہزار روپے فی کس دی جائے گی، مستحق افراد کو کوائف کی تصدیق کے بعد12 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے، غریب و مستحق افراد 7 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی مدد کیلئےوفاقی اور پنجاب حکومت یکسو ہیں، وزیراعظم لاک ڈاؤن کےباعث متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں مالی امداد مستحق خاندانوں کاحق ہے اور حکومت مستحقین تک امدادی رقم شفاف طریقہ کار کے تحت پہنچائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں