لاہور : پنجاب کابینہ نے اسموگ میں کمی کے لیے دس ہزار طلبا کو آسان شرائط پر بلاسود الیکٹرک بائیکس دینے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 40واں اجلاس ہوا، جس میں عام ا نتخابات کے پُر امن انعقاد پر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہپنجاب بھر میں پُرامن ماحول میں عام انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوا، جس مقصد کے لئے آئے تھے الحمد للہ اس میں سرخرو رہے۔
نگراں پنجاب حکومت نے اسموگ میں کمی کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 10ہزار طلبہ کو آسان شرائط پر بلاسود الیکٹرک بائیکس دینے کی منظوری دے دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ طلبہ کوپنجاب بینک کے تعاون سے الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی اور 7ہزارالیکٹرک بائیکس طلبا جبکہ 3ہزار طالبات کودی جائیں گی۔
پنجاب کابینہ اجلاس میں پنجاب چیرٹیز کمیشن کی ایپلیٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔