پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ملتان میٹرومنصوبہ پنجاب حکومت نےاپنےوسائل سےلگایا‘ شہبازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ میں نے ملک کے اربوں روپے بجائے جو کرپشن میں لگنے جا رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کی گرانٹ سے پنجاب میں 105ٹیوب ویل لگائے گئے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ جاپان نے منصوبے میں 2.3 ارب روپے کی گرانٹ دی ہے، منصوبے میں تعاون پرجاپان حکومت کے شکرگزارہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منصوبے میں دوست ملک ترکی سے مدد لیتے رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے اربوں روپے ضائع کیے گئے جبکہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اتر رہے ہیں۔


چین نےمشکل حالات میں پاکستان کاہاتھ تھام کر سچی دوستی کاثبوت دیا، شہبازشریف


انہوں نے کہا کہ میں نے ملک کے اربوں روپے بچائے جو کرپشن میں لگنے جا رہے تھے۔

اجلاس میں صحافی نے سوال کیا کہ وزارت عظمیٰ کے اگلے امیدوارآپ ہوں گے؟ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جواب دیا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے۔

شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوچاہے ملتان میٹرومنصوبے کی تحقیقات کرلے،منصوبہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے لگایا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں