بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کی قرعہ اندازی کے نتائج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کے لیے گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ڈیجیٹل بلیٹنگ کی، تقریب میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب ودیگر حکام بھی موجود تھے۔

مریم نواز نے پہلے تین جیتنے والے کسانوں کو ٹریکٹر تقسیم کیے۔

- Advertisement -

گرین ٹریکٹر اسکیم 2024 قرعہ اندازی کے نتائج

قرعہ اندازی کے تحت پہلے تین جیتنے والوں میں اوکاڑہ کے محمد یاسین ولد محمد اشرف، چکوال سے تعلق رکھنے والے طالب حسین ولد محمد حسین اور ڈیرہ غازی خان کے رہائشی غلام اکبر ولد حاجی غلام حسین شامل ہیں۔

گرین ٹریکٹر اسکیم

گرین ٹریکٹر اسکیم

گرین ٹریکٹر اسکیم

گرین ٹریکٹر اسکیم

گرین ٹریکٹر اسکیم

گرین ٹریکٹر اسکیم

گرین ٹریکٹر اسکیم

گرین ٹریکٹر اسکیم

واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے کسانوں کے لیے ’سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم‘ کی منظوری دی تھی جس کا مقصد کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرنا تھا۔

گرین ٹریکٹر اسکیم کی منظوری ن لیگ کے صدر نواز شریف اور مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی جس میں کسان پیکیج پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔

اسکیم کے تحت کسانوں میں 9 ہزار 500 ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں