سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹر کو پروپیگنڈہ کرنے مہنگا پڑگیا، چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹر ساحر سعود کو 90 روز کے لئے معطل کردیا گیا۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق اداروں کے خلاف جھوٹا و منفی پروپیگنڈا کرنے والا زیر حراست ڈاکٹر ساحر سعود اب اپنی نوکری سے بھی معطل کردیا گیا ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق ڈاکٹر ساحر سعود لاہور کے چلڈرن اسپتال میں ملازمت کرتا ہے، اور اس وقت ایف آئی اے کی زیر حراست ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمیل فاروقی ایف آئی اے کے حوالے، مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ساحرسعود کو 90 روز کے لئے ملازمت سے معطل کیا گیا ہے، ڈاکٹر کو تخریب کاری، بداعمالی اور نااہلی پر معطل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ساحر سعود کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج ہو چکا ہے۔