لاہور: صوبہ پنجاب میں محکمہ صحت نے کانگو وائرس سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسوں کو حفاظتی کٹ استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے کانگو وائرس سےمتعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کانگو وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی انتظامات کریں۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس جانور سےانسان اور دوسرے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور کانگو وائرس سے بچنے کے لیے جانورکو ویکسین کی ضرورت ہوتی ہے۔
کانگو وائرس: علامات اور احتیاطی تدابیر
محکمہ صحت پنجاب نے اسپتالوں میں ڈاکٹروں اورنرسوں کو حفاظتی کٹ استعمال کرنےکی ہدایت کی ہے۔
کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی
واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں ملک کے مختلف شہروں میں کانگو وائرس سے 30 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔