منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی قلت، وزیرصحت پنجاب کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ 15 سے 20 دنوں میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی قلت دور ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے لاہورسمیت پنجاب کی مارکیٹوں میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن نہ ملنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

سلمان رفیق نے انجکشنز بنانے والی کمپنی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کا شکریہ جو اہم معاملے کومنظر عام پر لایا۔

- Advertisement -

وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھا کہ 15 سے 20 دنوں میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی قلت دورہوجائےگی، کمپنی کو کہا ہے، ڈیڑھ لاکھ انجکشن 28 مئی کوامپورٹ کر رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ 15 جون تک 15لاکھ انجکشن لیب ٹیسٹ کے بعد مارکیٹ میں آجائیں گے، 15 لاکھ انجکشن لیب ٹیسٹنگ کے لئے ڈریپ کے پاس ہیں۔

خیال رہے لاہور میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن نایاب ہے، جس سے زخمی مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چوٹ لگنے کے 72 گھنٹے کے اندر انجکشن لگوانا لازمی ہوتا ہے۔

فارما مینوفییکچرز نے بتایا تھا کہ انجکشن بنانے والی بین الاقوامی کمپنی نے پروڈکشن روک دی ہے، ویکسین سپلائی کرنے والی کمپنی کادیگرممالک کی مارکیٹ میں بڑاشیئرتھا، مختلف کمپنیوں کی دیگرممالک سپلائی پرقلت ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں