لاہور : پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے بغیر اجازت پلازما ٹرانسفیوژن پر پابندی عائد کردی، یہ پلازما کچھ سرکاری،نجی اسپتال نےخلاف ضوابط پلازمہ ٹرانسفیوژ کرنے کے بعد عائد کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا مریضوں کی صحتیابی کےلیے کرونا کو شکست دینے والے افراد اپنا پلازما عطیہ کررہے ہیں تاہم یہ پلازما ٹرانسفیوژ کرنے کی اجازت صرف کچھ اسپتالوں کو ہے لیکن کچھ سرکاری اور نجی اسپتالوں نے خلاف ضوابط پلازما ٹرانسفیوژ کیا۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے بغیر اجازت پلازما ٹرانسفیوژن کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جس کے لیے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صرف کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی اجازت والے اسپتالوں کو اجازت ہے۔
مراسلے کے متن میں ہیلتھ کیئر کمیشن نے کہا کہ ایسے سرکاری اور نجی اسپتال ٹرائل کیلئے رجسٹرڈ نہیں ہیں، کرونا مریضوں کیلئے پلازمہ ٹرانسفیوژن کے کلینکل ٹرائلز جاری ہیں۔
ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ان ٹرائل کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں، جو خلاف ضابطہ پلازمہ تجویز کرتا یا ٹرانسفیوژ کرتا ہوا پایا گیا تو ایکشن ہوگا۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ کمیشن کے ایکٹ 2010 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔