لاہور : وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق نہ تو کسی سے زیادتی ہوگی اورنہ ہی کسی کو کوئی رعایت ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عامرمیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے لیے پاکستانی قوانین کا اطلاق ایک جیسا ہے، قانون کے مطابق نہ تو کسی سے زیادتی ہوگی اورنہ ہی کسی کو کوئی رعایت ملے گی۔
عامرمیر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کی شناختی پریڈ کا طریقہ کار بھی قانون میں دیا گیا ہے، قانون کے مطابق ملزم کو شناخت سے پہلے گواہ یا کسی اور کو دیکھنے کی اجازت نہیں ہوتی، شناخت سے پہلے ملزم کی کسی بھی شخص سے ملاقات بھی نہیں کروائی جاتی۔