لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کے سیل سے اے سی اور ٹی وی نہیں ہٹایا گیا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انھوں نے پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا.
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مریم نواز نے جلدی میں اپنے دور حکومت کی رپورٹ شیئر کر دی، نواز شریف جیل میں شہزادوں کی طرح رہ رہے ہیں، کھانا بھی گھرسے ہی آرہا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ یہ اندر جا کر بھی ٹیکس منی کونہیں چھوڑ رہے، نواز شریف کے لئے 20 ڈاکٹرز جیل میں ہوتے ہیں، ملک کاپیسہ لوٹنے والے شریفوں سےعوام کی جان چھوٹ گئی، ن لیگ اب لوگ اکٹھے نہیں کرسکتی.
مزید پڑھیں: پاکپتن اراضی کیس: اینٹی کرپشن ٹیم کو نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی
اب یہ جتنا رولیں، انھیں این آراو نہیں ملے گا، جس نے قوم کا پیسہ کھایا انھیں وہ پیسہ واپس کرنا ہوگا، ہمیں اب سیاست دانوں اور مافیا میں فرق سمجھنا ہوگا. پاکستان اب بدل گیا ہے، چو مچائے شوراب نہیں چلے گا.
میاں اسلم کا کہنا تھا کہ ن لیگ بتائےجلسہ کہاں کرنا ہے،میں جگہ کابندوبست کر کے دوں گا.