ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل آگیا، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک گھریلو خاتون نے قوم سے خطاب کیا۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ موصوفہ نے ایک دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ کردیا ہے، ایک گھریلوغیر سیاسی خاتون نے قوم سے خطاب کیا، دوست ملک پر شریعت ختم کرنے کا الزام لگاکر خود شریعت کی ٹھیکیداربن رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بڑے دوست اسلامی ملک جو مسلم امہ کا ستون ہے اس پرالزام بہت خطرناک ہے، ان فسادیوں کے ہوتے ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا۔

- Advertisement -

بشریٰ بی بی نے 24نومبر کے احتجاج سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، بشریٰ بی بی نے ویڈیو میں بانی پی ٹی آئی کا عوام کے نام پیغام پہنچایا۔

بانی پی ٹی آئی نے حکومت گرانے کا امریکا پر الزام عائد کیا تھا، بشریٰ بی بی نے کسی اور پرالزام لگادیا، بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ باجوہ کو کہا گیا یہ آپ کس شخص کو لے آئےہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں، کہا گیا ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہیے تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا اور بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کردیا گیا۔

بشریٰ بی بی نے عوام سے 24نومبر کے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی، بشریٰ بی بی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم کو 24نومبرکو نکلنے کی کال دی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہرطبقے کو احتجاج کا حصہ بننے کا پیغام دیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نےکہا ہے وہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے وکلا، ججز کو احتجاج کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے، کہا جارہا ہے کہ 24نومبر کی تاریخ تبدیل کردی جائے۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ 24نومبر کی تاریخ کسی صورت تبدیل نہیں ہوگی، جب تک بانی خود تاریخ بدلنے کا اعلان نہیں کرتے تبدیل نہیں ہوگی، جب تک بانی خود عوام سےخطاب نہیں کرتے 24 تاریخ تبدیل نہیں ہوگی۔

اہم ترین

مزید خبریں