بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا،  کامیابی کا تناسب 77 اعشاریہ 40 رہا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان کیا۔

چیئرمین لاہور بورڈ نے بتایا سالانہ امتحان میں150937 امیدواران نے شرکت کی 116826 امیدواران کامیاب رہے اور امتحان میں کامیابی کا تناسب 77.40% فیصد رہا۔

بورڈ آفس کا کہنا تھا کہ لڑکیاں لڑکوں پر سبقت لے گئیں، لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 85 فیصد رہا۔

نتائج کے مطابق ایک لاکھ سولہ ہزار سات سو چھبیس امیدوار پاس ہوئے ، جس میں 16141 امیدواران نے A+ حاصل کیا۔ 17977 امیدواران نے A گریڈ حاصل کئے۔

اسی طرح 25 ہزار 984 امیدواران نے B گریڈ حاصل کیا جبکہ 30687 امیدواران C گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے-

مجموعی طور پر پری میڈیکل کا تناسب 85 فیصد اور پری انجینئرنگ کا تناسب 82 فیصد رہا، لاہور بورڈ آفس کے مطابق امیدوار نتائج بذریعہ ایس ایم ایس 80029 پر حاصل کرسکتے ہیں۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں