سیالکوٹ : پنجاب میں داعش کے نو دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا گیا، وزیرداخلہ چوہدری نثارنے زوردے کرکئی بارکہا کہ ملک میں داعش کا وجود نہیں۔
پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں داعش کے چھ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ گوجرانوالہ سے داعش کے تین اراکین گرفتار کئے گئے ہیں، ملزمان کے قبضے سے ہتھیار، دھماکاخیز مواد، لیپ ٹاپ اور سی ڈیز برآمد کی گئیں، جن میں داعش کا تشہیری مواد موجود ہے۔
تحقیقاتی افسران کا کہنا ہے کہ ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف بروقت حکمت عملی تیار نہ کی گئی تو کہیں معاملہ ہاتھ سے نہ نکل جائے۔