جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

اسکول میں داخلے کے وقت طلبا کو کونسے ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اسکولز اور کالجز میں داخلے کے وقت طلبا کو کونسے ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا؟ یہ قانون تمام سرکاری ونجی اداروں پر لاگو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں طلبا کےلیے تھیلیسیمیا اور جینیٹک امراض کا ٹیسٹ اب لازمی قرار دے دیا گیا۔

اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی نے "تھیلیسیمیا پریوینشن ایکٹ دوہزارپچیس” منظورکرلیا ہے، جس کے تحت تمام اسکول، کالج اور دینی مدارس میں داخلے کے وقت ٹیسٹ رپورٹ جمع کرانا ضروری ہوگا۔

قانون میں کہا گیا کہ پی آئی ٹی بی ڈیٹا بیس بنائے گا اور حکومت غریب طلبہ کے لیے مفت ٹیسٹنگ اور کونسلنگ کا بندوبست کرےگی، جبکہ نادرا کے تعاون سے رجسٹریشن اور مالی امداد کی سہولت بھی متعارف کرائی جائے گی۔

یہ قانون فوری نافذالعمل ہےاورتمام سرکاری ونجی اداروں پرلاگو ہوگا تاہم حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

نئے نافذ کردہ قانون کا مقصد جینیاتی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر طویل مدتی طبی اور معاشی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

بل کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ کم آمدنی والے خاندانوں کے طلباء کے لیے مفت ٹیسٹنگ دستیاب کرائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں