منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

فلور ملز مالکان کا آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 35 سے 40 روپے مہنگا ہوجائے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عبدالرؤف مختار کا کہنا ہے کہ لاہور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 840 روپے کا ہوجائے گا۔

عبدالرؤف مختار نے کہا کہ آٹے کی نئی قیمت پیر سے پنجاب بھر میں لاگو ہوگی، آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم کی قیمت بڑھنے کے باعث کیا گیا ہے۔

چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلور ملز کو گندم کی خریداری کی اجازت نہیں دی جارہی، فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ بھی بند ہے، ہمارے پاس گندم کا اسٹاک موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں آٹے کی قلت نہیں، وافر مقدارمیں گندم موجود ہے،خسرو بختیار

واضح رہے کہ 27 مارچ کو وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ملک میں آٹے کی قلت نہیں، وافر مقدار میں گندم موجود ہے۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ آٹے کی قلت زیادہ خریدنے کی وجہ سے ہوئی ہے، ملک میں قلت نہیں ہے، جس نے آٹے کا ایک تھیلا لینا تھا وہ 3 خرید کر اسٹور کرچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم کی ترسیل کے انتظامات کر لیے ہیں، اس وقت ہمارے پاس16 لاکھ ٹن گندم پبلک سیکٹرمیں موجود ہے،فلور ملز کوگندم فراہم کر دی جائےگی تو آٹے کے مسائل نہیں ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں