منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

جب تک وزیر ہوں کسی مافیا کو چلنے نہیں دوں گا، فیاض الحسن چوہان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مافیا کو پیغام ہے الٹا بھی لٹک جائیں ہمیں مجبور نہیں کرسکتے، جب تک وزیر ہوں کسی مافیا کو چلنے نہیں دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بھکر آرٹس کونسل، لاہور عجائب گھر کی تزئین و آرائش کریں گے، 6 ہزار فنکاروں کی فیملی کا 4 لاکھ کا انشورنس کارڈ جاری کریں گے، فنکار کو گردے، جگر، پھیپھڑے کے بڑے مرض کی فکر نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 30 لاکھ مالیت سے سالانہ میوزک ٹیلنٹ پروگرام کریں گے، نور جہاں، نصرت فتح علی، مہدی حسن جیسے گلوکار گوٹھوں سے لائیں گے، نیوٹرل و میرٹ پر خوبصورت آواز کو آگے لائیں گے۔

- Advertisement -

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جیتنے والے کو دس لاکھ دوسرے نمبر پر آنے والے کو 7 لاکھ دیں گے، تین پوزیشن حاصل کرنے والوں کو سرکاری سطح پر فلموں کے لیے پروموٹ کریں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیملی تھیٹر بڑھانے کے لیے نان کمرشل ڈرامے منعقد کیے، چیئرمین سنسر بورڈ کی تنخواہ خادم اعلیٰ 12 لاکھ کرگئے تھے، چیف جسٹس کی ہدایت پر تنخواہ کا پیکیج کم کیا، 50 لاکھ کی آمدنی 63 فلموں کو سنسر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہدایت کاروں، پروڈیوسرز کے استحصال کرنے والے مافیا کو ختم کیا، الحمرا کے تمام ہالز میں ڈرامے ہورہے ہیں۔

سو روزہ کارکردگی پر بریفنگ

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے100 روزہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے 100 روزہ کارکردگی کا تصور تاریخ میں پہلی بار دیا، 100 روز میں حکومت کے اہداف اور پلاننگ کو دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام افسران نے 100 روز میں انتھک محنت کی ہے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار کلچر پالیسی کو لایا گیا، پالیسی کا مقصد ثقافت کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں