اشتہار

صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے کنٹینر میں رہائش کیوں اختیار کر لی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے کنٹینر میں رہائش اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اظفر علی ناصر عارضی رہائش پر کنٹینر میں شفٹ ہو گئے ہیں، انھوں نے بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور پروجیکٹ کی سائٹ پر کنٹینر میں بیڈ بھی لگوا لیا۔

صوبائی وزیر اظفر علی ناصر منصوبے کی تکمیل تک کنٹینر ہی میں رہائش رکھیں گے، انھوں نے رات گئے پروجیکٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، انھوں نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر ہاؤسنگ کی زیر صدارت کنٹینر میں اجلاس بھی منعقد ہوا، انھوں نے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں، میں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر پروجیکٹ کی تکمیل تک کنٹینر ہی میں رہوں گا۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نئے راوی پل پروجیکٹ کا دورہ کیا، محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو پل کی جلد تعمیر کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی، اور کہا پائلنگ ورک کو سرعت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔ محسن نقوی نے کنٹریکٹر کو تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے بھی ہدایات دیں۔

انھوں نے کہا کہ نئے راوی پل کی تعمیر سے ٹریفک کو آمد و رفت میں بے پناہ آسانی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں