اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر  نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں ، وہ مستعفی نہیں ہوتے تو ہم سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت پابندی پابندی کھیل رہی ہے،کیایہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پابندی اور آرٹیکل6 لگادیں گے آپ نے پہلےکوئی کسرچھوڑی ہے؟ ملک میں آرٹیکل6اس سے پہلے بھی لگ چکے ہیں، یہ سیاسی بنیادوں پر تمام کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس فیصلے میں حکومت کے ساتھ نہیں ہے،حکومت ایک ہی دن میں پابندی اورآرٹیکل6 لگانے کا فیصلے کرتی ہے، یہ ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے۔

احمد خان بچھر کا کہنا تھا کہ حکومت نےپٹرول اوربجلی کی قیمتیں بڑھادیں، جومہنگائی حکومت کررہی ہےاس طرف توجہ دے لیکن انکی توجہ پی ٹی آئی کارکنان، نمائندوں اوررہنماؤں کوپابندسلاسل رکھنےپرہے، یہ بانی پی ٹی آئی کوزیادہ دیراندرنہیں رکھ سکتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹک ٹاکروزیر اعلیٰ پنجاب کوپی ٹی آئی کی بجائے عوام پر توجہ دینی چاہیے ، وزیر اعلیٰ پنجاب صرف ہمارے خلاف کارروائیاں کروارہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کےخاتمےپرتوجہ دے اور اُن عوام کاخیال رکھیں جوجلد آپ کے گھروں میں گھسنے والےہیں، مہنگائی کے خلاف جلد عوام سڑکوں پرآرہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں