منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پارکس، تفریح گاہیں اور عجائب گھر 10 دن کے لیے بند

اشتہار

حیرت انگیز

آئندہ ہفتے اسموگ کی صورتحال مزید خراب ہونے کی پیشگوئی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے پارکس تفریح گاہیں اور عجائب گھر 10 روز کے لیے بند کر دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بڑھتی آلودگی کے باعث موسمیاتی ماہرین نے آئندہ ہفتے اسموگ کی صورتحال مزید خراب ہونے کی پیشگوئی کی ہے جس پر پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پارکس، تفریح گاہیں اور عجائب گھر کو 10 روز کے لیے بند کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے اردگرد ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ملتان کے قریب 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ اگلے ہفتے سموگ کی صورت مزید خراب ہونے کی پیش گوئی ہے۔

- Advertisement -

موسمیاتی ماہرین کی وارننگ کے بعد پنجاب حکومت نے پارکس، تفریح گاہیں، عجائب گھر 10 دن کے لیے بند کر دیے ہیں۔ پابندی 8 نومبر سے 17 نومبر تک لاگو رہے گی جب کہ خلاف ورزی پر ماحولیاتی قانون کے تحت گرفتاری اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

اگلے ہفتے سموگ کی صورت مزید خراب ہونے کی پیش گوئی، پنجاب حکومت نے پارکس، تفریح گاہیں، عجائب گھر 10 دن کے لئے بند کر دیئے، خلاف ورزی پر ماحولیاتی قانون کے تحت گرفتاری اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو گھروں میں رکھیں۔ اسکول نہ جانے کا مطلب پکنک نہیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے خدارا اپنی اور اپنے اردگرد لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کریں۔

اس سے قبل پنجاب حکومت اسموگ کے باعث پرائمری اسکولز بند کرنے کا اعلان کر چکی ہے جب  کہ ہوٹلز اور شادی ہال بھی رات 8 اور 10 بجے تک بند کرنے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سات شہر فضائی آلودگی کے حوالے سے سر فہرست ہیں۔ ان میں ملتان 2135 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ آج ٹاپ پر ہے۔ لاہور 676 کے ساتھ دوسرے، پشاور 290 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 245 اور فہرست میں نمبر چوتھا ہے۔ خیبر پختونخوا کا شہر ہری پور 219 اسکور سے پانچویں، راولپندی 192 اے کیو آئی کے ساتھ چھٹے جب کہ کراچی 106 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں