پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

9 مئی واقعات، سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب پولیس نے 9 مئی واقعات پر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ لگانے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے اور ٹرولنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چیک لگانے کے لیے سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹس نے کام شروع کردیا ہے، بیرون ملک سے آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹ بلاک کرائے جائیں گے۔

- Advertisement -

اس سے قبل پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر 9 مئی کی وائرل تصاویر ویڈیوز کو جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیا تھا۔

پولیس نے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جھوٹی تصاویر اور ویڈیوز کی حقیقت بیان کی تھی اور پرانی تصاویر اور ویڈیوز کے اصل حقائق ٹوئٹر پر جاری کیے تھے۔

پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ تصاویر، ویڈیوز کئی ماہ پہلے واقعات پر مبنی ہیں جنہیں 9 مئی سے جوڑ کر پروپیگنڈا کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کے پی، سندھ میں پیش آنے والے واقعات کی تصاویر کو غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا، منظم مہم کا مقصد شہریوں کو گمراہ کرکے بدنام کرنا تھا۔

پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ بروقت رسپانس کے باعث جھوٹا پروپیگنڈا زائل ہوگیا، جھوٹے پروپیگنڈے پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، قومی اداروں پر الزام تراشی میں ملوث شرپسندوں کو رعایت نہیں ملے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں