جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پنجاب پولیس کا کارنامہ، فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں کو ہی ڈاکو بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

علی پور: پنجاب پولیس کا ایک اور اہم کارنامہ سامنے آیا ہے، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں کوہی ڈاکو بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں واقع علی پور میں پولیس نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سےزخمی بچوں کے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا۔

گزشتہ روزسیت پورتھانے کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں تین بچے گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے، سیت پور پولیس نے اصل ملزمان کی گرفتاری کے بجائے زخمی بچوں کیخلاف ہی مقدمہ درج کردیا۔

پولیس نے مذکورہ بچوں کو ڈکیتی کا ملزم بھی بنادیا، مقدمے میں نامزد چھ آٹھ اور گیارہ سال کے طلباء پر گھر میں گھسنے کابھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ تینوں بچے گھر سے اسکول جاتے ہوئے فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، بچوں کے والد نے عدالت سے رجوع کرکے ننھے ملزمان کی عبوری ضمانت کرالی ہے۔

پولیس کی لاپرواہی اور بچوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس ساری صورتحال میں والدین کی پریشانی کے ساتھ ساتھ بچوں کی پڑھائی بھی بہت متاثر ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں