منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

پنجاب پولیس کی وردی میں تبدیلی کا فیصلہ، عثمان بزدار نے منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی پولیس کا یونی فارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، عثمان بزدار کا کہنا تھاک ہ نئے مالی سال کے آغاز سے ہی صوبائی پولیس کا یونی فارم تبدیل ہوجائے گا۔

پنجاب پولیس کے نئے یونی فارم میں گہرے نیلے رنگ کی پتلون اور ہلکے نیلے سمندری رنگ کی شرٹ شامل ہوگی جسے تمام اہلکار زیب تن کر کے ہی امور انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق یونی فارم کی تبدیلی سے پنجاب پولیس کا مثبت چہرہ سامنے آئے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کو فوری دور کرنے کے اقدامات کریں اور صوبے میں امن و امان قائم کرنے کے حوالے سے پلان مرتب کریں۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس میں اصلاحات لائیں گے، سب کو ساتھ دینا ہوگا، سینیٹر فیصل جاوید

وفاقی دارالحکومت کی انتظامی پولیس بھی ہلکے اور گہرے نیلے رنگ کی وردی پہنتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ حکومت کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی پولیس یونی فارم میں تبدیلی کی تھی۔

واضح رہے کہ ماضی میں  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب پولیس میں تبدیلی لانے کا اعلان کرچکے ہیں اور انہوں نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا تھا کہ حکومت ملنے کے بعد کے پی کے کی طرز پر پولیس میں تبدیلیاں لائی جائیں گی۔

ایک ماہ قبل تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھاکہ ہم اپنے سسٹم اور ملک کے ذمہ دار خود ہیں، پنجاب پولیس میں اصلاحات لائیں گے جس کے لیے سب کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے افسران گھپلوں میں ملوث، نیب متحرک ہوگئی

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو صرف اللہ کا خوف ہے، آج حکومت اور ملک کے وزیراعظم رات کو سو نہیں سکتے، ساہیوال سانحے پر عوام کا غم و غصہ جائز ہے، واقعے کے ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں