جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن،پانچ ڈاکو ہلاک،اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن میں پانچ ڈاکومارےگئے۔ آپریشن کےدوران ہیڈکانسٹیبل شہید اور چاراہلکار بھی زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں جرائم پیشہ عناصرکےگرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ مجرموں کی سرکوبی کیلئے جاری پولیس آپریشن میں تیزی آگئی۔

قانون نافذکرنیوالےاداروں کےمختلف شہروں میں آپریشن کے دوران پانچ ڈاکواپنےانجام کوپہنچ گئے۔ راجن پورمیں مقابلےکےدوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سےہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ چاراہلکار زخمی ہوگئے۔

اوکاڑہ اورقصورمیں پولیس نےڈاکوؤں کی کمین گاہوں میں گھس کرتین ڈاکووں کومقابلےکے دوران مار دیا۔

مظفر گڑھ میں علی پورپولیس نےمقابلےکےدوران اشتہاری مجرم کو اس کے انجام تک پہنچا دیا۔ سرکار نےمجرم کےسر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

پولیس کے مطابق ہلاک مجرم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ شیخو پورہ کےعلاقےہاؤسنگ کالونی میں بھی پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو جان سے گیا جبکہ فیصل آباد کے لطیف پارک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں