اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سانحہ کچہ ماچھکہ: اہلکاروں پر حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر انجام کو پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب پولیس نے ماچھکہ میں اہلکاروں پر حملے کے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا گیا جبکہ آپریشن میں بشیرشر کے پانچ ساتھی زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ کچہ ماچھکہ کے بعد پنجاب پولیس نے کچے میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم بشیر شر انجام کو پہنچا دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رات گئے پولیس آپریشن میں ڈاکو بشیرشر مارا گیا، جو پولیس اہلکاروں پر حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا۔

رات سے جاری آپریشن میں بشیرشر کے پانچ ساتھی زخمی ہوئے، زخمی ڈاکوؤں میں ثنااللہ شر، گدا علی، کملوشر، رمضان شر اور گدی شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے، تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں