اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

چنیوٹ: انڈوں پر جھگڑا، پولیس ملزم کے گھر سے بہن کے جہیز کا فرنیچر لے گئی

اشتہار

حیرت انگیز

چنیوٹ: پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا، لڑائی کے مقدمے میں پولیس ملزم کے گھر سے اس کی بہن کے جہیز کا فرنیچر اٹھا کر لے گئی۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں پولیس کا ایک اور کارنامہ خبروں کی زینت بن گیا ہے، پولیس نے ملزم کے گھر سے بہن کے جہیز پر ہاتھ صاف کر لیے۔

[bs-quote quote=”جہیز کا فرنیچر مالِ مقدمہ کے طور پر اٹھایا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”پولیس”][/bs-quote]

پولیس کا کہنا تھا کہ گھر میں ملزم حسن موجود نہیں تھا تو مالِ مقدمہ کے طور پر سامان اُٹھا لیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ چنیوٹ کے محلہ نوروالا کے رہائشی حسن اور ساجد کے درمیان ابلے انڈوں پر جھگڑا ہوا تھا، جس پر ساجد کے والدین کی درخواست پر پولیس نے حسن کے گھر پر چھاپا مارا۔

تاہم پولیس اہل کار حسن کی بجائے گھر میں موجود بہن کی شادی کے لیے تیار فرنیچر اٹھا کر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  سانحہ ساہیوال : وزیر اعلیٰ کا وزیراعظم  سے رابطہ: پولیس افسران کی برطرفی کا فیصلہ

پولیس کا کہنا تھا کہ ساجد کے والدین نے حسن کے خلاف زیادتی کی درخواست دی تھی، جہیز کا فرنیچر مالِ مقدمہ کے طور پر اٹھایا ہے، ملزم حسن کے پیش ہونے پر سامان واپس کر دیا جائے گا۔

دوسری طرف حسن کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی اگلے ہفتے شادی ہے، پولیس چھاپے کے دوران گھر سے جہیز کا سامان اٹھا کر لے گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں