بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

پنجاب پولیس کانسٹیبلز کی بھرتیاں غیر قانونی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب سروس ٹریبونل نےسابق آئی جی پنجاب کے اسٹینڈنگ آرڈرنمبر آٹھ دوہزار ایک کوکالعدم قرار دیتے ہوئے اسٹینڈنگ آرڈر کے تحت پولیس کانسٹیبلز کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

پنجاب سروس ٹریبونل کے جج جواد الحسن، اشتر عباس اور مقصود احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے تفصیلی فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق آئی جی پنجاب نے آئین اور پولیس آرڈردوہزار دو کے برعکس سٹینڈنگ آرڈر نمبر جاری کیا اور پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتیاں کیں۔

سابق آئی جی پنجاب کو حکومت کی منظوری کے بغیر سٹینڈنگ آرڈر جاری کرنے کا کوئی آئینی اختیار حاصل نہیں تھا۔

ٹریبونل نے تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب سروس ٹریبونل نےسابق آئی جی پنجاب کے اسٹینڈنگ آرڈرنمبر آٹھ دوہزار ایک کوکالعدم قرار دے دیا۔

ایک سو دس پولیس کانسٹیبلز نے دوہزار ایک میں پولیس کانسٹیبلوں کی ترقیوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف پنجاب سروس ٹریبونل سے رجوع کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں