پنجاب پولیس کی وردی میں سعدیہ بٹ نامی خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سعدیہ بٹ نامی خاتون نے سب انسپکٹر کی وردی پہن کر ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
پنجاب پولیس تاحال خاتون کو تلاش کرنے میں ناکام ہے۔
- Advertisement -
ویڈیو میں خاتون نے پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک بنا کر خود کو پولیس افسر ظاہر کیا۔
خاتون کو اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ پر اداکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کی وردی میں سوشل میڈیا پر ویڈیو بنانے پر پابندی عائد ہے۔