اشتہار

پنجاب میں انتخابات کا حکم : الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نظرثانی کی درخواست پر سماعت آج کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی پنجاب میں انتخابات سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں3رکنی خصوصی بنچ سماعت کرے گا ، بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے 14مئی کو پنجاب میں الیکشن کرانے کے حکم پرعمل نہ سکا ہے۔

یاد رہے 3 مئی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کی گئی نظرثانی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ اس معاملے پر نظرثانی کی درخواست پر فیصلے تک 14 مئی کے فیصلے کو معطل کرے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ’سپریم کورٹ کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے کیونکہ عدلیہ کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی گئی تھی کہ اگر فیصلہ معطل نہ کیا گیا تو الیکشن کمیشن کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے اپنے 4 اپریل کے حکم میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے کے فیصلے کو "غیر آئینی” قرار دیا اور 14 مئی کو نئی تاریخ مقرر کی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں