تازہ ترین

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس، سپریم کورٹ کا صدر مملکت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے...

آئین ایک خوبصورت دستاویز ہے جسے ہم سب مانتے ہیں، چیف جسٹس

پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست...

سپریم کورٹ میں آج دو اہم کیسز کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز...

محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کورونا ویکسین کا ٹارگٹ پورا کرنے میں ناکام

لاہور : پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کا عمل سست روی سے جاری ہے اور روزانہ 2 لاکھ سے بھی کم افراد کو ویکسین لگ رہی ہے جبکہ پنجاب کا روزانہ 4 لاکھ 30ہزار افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کورونا ویکسین کا ٹارگٹ پورا کرنے میں ناکام رہی ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ 6سے 8 جون کے درمیان 5 لاکھ افراد کو ویکسین لگی، روزانہ 2 لاکھ سے بھی کم افراد کو ویکسین لگ رہی ہے۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 3 دن میں مقررہ ٹارگٹ کا 40 فیصدہدف مکمل ہوا، گوجرانوالہ میں ویکسین لگانے کی کارکردگی مایوس کن رہی ، گوجرانوالہ میں 3دن میں 19فیصدافرادکوویکسین لگی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہورمیں 39 فیصد افراد کو ویکسین لگ سکی، 3دن میں 12 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ تھا جبکہ پنجاب کا روزانہ 4 لاکھ 30ہزار افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز پاکستان نے ایک کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبور کیا تھا ، اس موقع پر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دسمبرتک 7کروڑ افراد جو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، روزانہ تقریبا ساڑھے 3 لاکھ افراد رجسٹریشن کر رہے ہیں۔

Comments