جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پنجاب کے پرائمری اسکولوں میں آئندہ سال سےذریعہ تعلیم اردوہوگا، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے پرائمری اسکولوں میں آئندہ تعلیمی سال سے ذریعہ تعلیم اردو ہوگا، تعلیم انگریزی ہونے سے توجہ ترجمے پر رہ جاتی ہے اور بچے کچھ نیا سیکھ نہیں پاتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے صوبے کے 22 اضلاع میں طلباء، والدین اور اساتذہ سے ذریعہ تعلیم سے متعلق سروے کیا ہے، جس میں 85 فیصد سے زائد رائے اردو کے حق میں آئی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مارچ 2020 سے پرائمری کی سطح تک ذریعہ تعلیم اردو کر دیا جائے گا، پرائمری سطح پر ذریعہ تعلیم انگریزی ہونے کی وجہ سے اساتذہ اور بچوں کا سارا وقت مضمون کو سمجھنے کی بجائے ترجمہ کرنے میں صرف ہو جاتا ہے اور بچے کچھ نیا نہیں سیکھ پاتے۔

یاد رہے وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا پنجاب کے ہربچے کواعلیٰ ترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، دانش اسکول اورسینٹرآف ایکسی لینس کے منصوبے میں بہتری لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دانش اسکول کے اخراجات میں کمی پرانتظامی تبدیلیاں کی جائیں گی، اسکولوں کی تعمیرمیں گھپلے پرقومی خزانے کی پائی پائی وصول کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں