لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت نے اقلیتی برادری کے طلبا کیلئے 5 کروڑ روپے کی اسکالرشپ کا آغاز کردیا ہے، جس میں طلبا کو 15 ہزار سے 50ہزار روپے تک اسکالر شپ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقلیتی برادریوں کے طلبا کے لیے اسکالرشپ کے اجرا پر اپنے بیان میں کہا حکومت نے طلبا کیلیے 5 کروڑ روپے کی اسکالرشپ کا آغاز کردیا ہے ، جس میں میٹرک سےپی ایچ ڈی تک کے طلبا کو 15 ہزار سے 50ہزار روپے تک سکالر شپ دی جائے گی جبکہ اقلیتوں کیلئے تعلیمی اداروں اورسرکاری ملازمتوں میں 2 سے 5 فیصدکوٹہ مختص ہے۔
اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس کیلیے سکالر شپ سکیم کے تحت 5 کروڑ روپے کے فنڈ سے میٹرک سے PhD تک سکالرشپ کا آغاز کیا گیا ہے جس میں 15 ہزار سے 50ہزار روپے تک سکالر شپ دی جائےگی
تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں بھی 2% اور 5% کوٹہ مختص کیاگیا ہے#ہفتہ_شان_رحمت_اللعالمینﷺ https://t.co/lLwYUVUr2L
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) November 19, 2020
گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب اقلیتی برادری کوسہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں۔ عثمان بزدار کہتے ہیں، اقلیتی برادری کے طلبہ کو میٹرک سے پی ایچ ڈی تک 100فیصد سکالرشپ دے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ آفس میں اقلیتی طلباء و طالبات میں اسکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تھی ، جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔
اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا تھا کہ اقلیتی برادری کے طلبہ سے ملاقات بے حد خوشی کا باعث ہے، اقلیتی طلباء و طالبات کیلئے ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں میں 2 فیصد کوٹہ اور ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ دیا جا رہا ہے جبکہ اسکالر شپ اسکیم میں 5 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔