تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

ایک کروڑ روپے تک کا آسان قرضہ حاصل ‌‌کرنے کیلئے درخواست کی فیس کتنی ہوگی؟

لاہور: وزیر صنعت و تجارت پنجاب اسلم اقبال  کا کہنا ہے کہ پنجاب روزگار کی انقلابی اسکیم کا آغاز رواں ماہ میں ہوگا، درخواست کی پراسیسنگ فیس2 ہزار  ر وپے اور قرض کی منظوری 20روزمیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صنعت و تجارت پنجاب اسلم اقبال کی زیر صدارت اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب روز گار اسکیم کے خدوخال اور قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی جبکہ نجی ممبر کیلئے ایک اجلاس میں شرکت کے لئے 15 ہزار اعزازیہ کی بھی منظوری دی۔

وزیر صنعت و تجارت پنجاب نے کہا پنجاب روز گار کی انقلابی اسکیم کا آغاز رواں ماہ میں ہوگا، درخواست کی پراسیسنگ فیس2 ہزار  ر وپے اور قرض کی منظوری 20روزمیں ہوگی جبکہ قرض واپسی کی مدت 2سے5سال تک ہوگی جبکہ رعایتی مدت 6ماہ ہوگی۔

اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ معاشی و کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے سکیم لائی جارہی ہے، اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا آسان قرضہ حاصل کیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں : پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری

گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری دی تھی ، اسکیم کےتحت 30 ارب کے قرضے آسان شرائط پر دیے جائیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئےکاروباریاموجودہ کاروبار کےلئےقرضہ فراہم کیا جائےگا، اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکے گا اور خواجہ سرابھی قرضہ اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے جبکہ خواتین کے لئے مارک اپ کم رکھا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب روزگار اسکیم کورواں ماہ لانچ کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کورونا کے باعث کاروبار متاثرہوئےاب بڑاریلیف دےرہےہیں ، مارک اپ کومزیدکم کرنے کا جائزہ لیا جائے، نوجوان ناصرف ہنرسیکھیں گےبلکہ انہیں روزگار بھی ملےگا۔

Comments

- Advertisement -