The news is by your side.

Advertisement

موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ اہم خبر

لاہور: اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے چھٹیوں میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بچوں کو مزید چھٹیاں دینے سے انکار کردیا ہے۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اسکول سربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ یکم اگست سے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ انکا سلیبس وقت پر مکمل کرایا جاسکے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ برس صوبہ میں نیا اکیڈمک سیشن یکم اپریل 2023 سے شروع کیا جائیگا۔

قبل ازیں محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے صوبہ کے اسکولوں میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا، محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست سے اسکول کھلیں گے اور نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی یکم اگست 2022 سے ہی ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں