تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

تحریک لبیک پاکستان پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور : پنجاب حکومت نے انصار الاسلام پرپابندی کا ریفرنس وفاقی کابینہ سے واپس منگوالیا، محکمہ داخلہ نےچند ماہ قبل انصاراسلام پر پابندی کا ریفرنس ارسال کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ، محکمہ داخلہ پنجاب نے انصار الاسلام پرپابندی کاریفرنس کابینہ سے واپس منگوالیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ نےچند ماہ قبل انصاراسلام پر پابندی کا ریفرنس ارسال کیا تھا تاہم کئی ماہ تک محکمہ داخلہ نے اسکی پیروی ہی نہ کی تھی۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ریفرنس بغیرکسی کارروائی واپس لےلیاہے، انصار الاسلام مولانافضل الرحمان کی ہی تنظیم ہے۔

یاد رہے رواں سال مارچ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے دوران پنجاب حکومت نے جے یو آئی (ف)کی ذیلی تنظیم الانصار پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

گذشتہ روز وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ، نوٹی فکیشن کے مطابق تحریک لبیک کوکالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کوموصول ہوئی تھی جبکہ پنجاب کابینہ نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم لسٹ سے نکالنے کی سفارش کی تھی۔

Comments

- Advertisement -